ابنا: بحرینی عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی عدالت کی جانب سے اکیتیس انقلابیوں کو سزادئے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر آنسو گيس کے گولے داغے۔ ادھر جمعیت وفاق ملی بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان نے اکتیس انقلابیوں کےخلاف آل خلیفہ کی عدالت کے فیصلوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ان افراد سے زیر تشدد اعترافات لئے گئے ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے جبکہ آل خلیفہ کی پولیس کے اھلکاروں کو جو بے گناہوں کے قتل میں ملوث ہیں بری کردیا گيا ہے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169